• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے، ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا، راجا ناصر عباس

اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے، ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ انہیں کہا گیا جو لکھا ہوا ہے بغیر کسی تبدیلی کے تسلیم کیا جائے تو ہی معاملات مانے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا گیا کہ جو دہشت گردی پر لکھا گیا ہے، اسے تسلیم کریں تو ہی سیاسی معاملات مانے جائیں گے۔

اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا آپ ہماری گردن پر خنجر رکھ دیں اور کہیں یہ مانیں گے تو دوسرا بھی تسلیم ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے ورنہ یہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید