فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی،دیشا پٹانی

May 12, 2021

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ مجھے فیشن کے بارے میں نہیں پتا بس مجھے اچھے کپڑے پہننا پسند ہے۔

گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چپل اور بڑے سائز کی ٹی شرٹس پہنتی ہوں کیونکہ میں اس میں خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔لیکن جب میںباہر جاتی ہوں تو تھوڑی کوشش کرتی ہوں کہ الگ دکھ سکوں۔

اداکارہ نے اپنے کپڑوں کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ اس کا تعلق میری سوچ سے بھی ہے کہ میں کیا محسوس کررہی ہوں۔مجھے فیشن اور ٹرینڈز کا زیادہ نہیں پتا،عام طور پر وہی کپڑے پہنتی ہوں جو مجھے اچھے لگتے ہیں۔