بزدار کا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم

May 12, 2021

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مون سون کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ لاہور سمیت دیگر پنجاب کے شہروں میں نالوں کی بر وقت صفائی کے لیے پلاننگ کریں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ نالوں کے ارد گرد موجود تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ برسات سے قبل نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیرِ اعلیٰ آفس میں پیش کی جائے۔