• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اپوزیشن جماعتوں پر تنقید



وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا وائرس پر بھی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی، اہم ترین قومی مسئلے کو بھی سیاست کی نذر کردیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فیصلے مشاورت سے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس پر بھی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں، بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے اہم ترین قومی مسئلے کو بھی سیاست کی نذر کردیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں وقت ضائع کیے بغیر آٹھ نئی لیبز پر کام شروع کیا گیا اور یہ لیبز فنکشنل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کے لیے مزید 4 لیبز کے قیام کی منظوری دے دی ہے، پنجاب اس وقت دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 6 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مارکیٹس اور بازار کھلنے کے بعد عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔

تازہ ترین