ٹرین کی پٹڑی پر کریکر دھماکہ،4 فٹ پٹڑی تباہ

May 12, 2021


پڈعیدن بھریا روڈ کے قریب ٹرین کی پٹڑی پر کریکر دھماکے سے 4 فٹ پٹڑی تباہ ہوگئی۔

دھماکے سے ٹریک کے متاثر ہوجانے کے سبب خیبر میل کو پڈعیدن اور سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو پر روک لیا گیا ہے۔

ریلوےحکام نے موقع پر پہنچ کر پٹڑی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے ہیں.