لاہور: پانچوں ویکسی نیشن سینٹرز میں شکایت سیل قائم

May 12, 2021

لاہور کے پانچوں ویکسی نیشن سینٹرز میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

شکایت سیل کے انچارج کے مطابق صرف ایکسپو سینٹر میں 415 شکایات درج کرائی گئی ہیں، 48 سے 72 گھنٹوں میں شکایت دور ہو جاتی ہے۔

انچارج شکایت سیل کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے افراد ٹکٹ دکھا کر ویکسی نیشن سینٹر سے سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔

شکایت سیل کے انچارج کا مزید کہنا ہے کہ ویب سائٹ سے بھی شہری خود اپنا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

انچارج شکایت سیل کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے سرٹیفیکٹ کے لیے صرف 100 روپے چارجز لیے جاتے ہیں۔