صدر مملکت، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عید کہاں منائیں گے؟

May 12, 2021

فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عیدالفطر کراچی میں منائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج کل کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی سے سندھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس بار عید الفطر اپنے آبائی علاقے صوابی کے بجائے اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسی طرح ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی کوئٹہ کے بجائے اس بار عید اسلام آباد ہی میں منائیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے طے کیا ہے کہ وہ عید الفطر اپنے آبائی علاقےمیں منائیں گے۔

حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ عیدالفطر پر لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی وجہ سے کوئی بھی سیاستدان تقریب کا اہتمام نہیں کرسکے گا۔