کنزرویٹو لیڈر ندیم احمد کی کامیابی پر حلقہ ارباب ذوق کا اظہار مسرت

May 13, 2021

ینڈل لنکاشائر(پ ر )کنزرویٹولیڈر ندیم احمد کی تاریخی جیت پر شمالی انگلستان کے ادیبوں اور شاعروں میں مسرت کی لہر دوڑگئی،دعائیں ، تہنیتی پیغامات پہنچائے گئے۔ مقامی ادبی انجمنوں کیمطابق جو ایشیائی امیدوار انتھک عوامی خدمات کے باوجود مقامی ادبی اورثقافتی سرگرمیوں میں برابر حصہ لیتے رہے وہ بیحدکامیاب رہے، ان کی اس انتخابی کامیابی پر حلقہ ارباب ذوق سے وابستہ ادیبوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے،انجمن کے ماہانہ اجلاس میں چیئرپرسن محمدانور نے کہا ہے کہ نیلسن لنکاشائر کے سالسٹر کونسلر ندیم احمد ایک درخشندہ مثال ہیں، وہ پینڈل کونسل کے مئیر رہے اور اب پینڈل برو کونسل میں کنزرویٹو پارٹی لیڈر ہیں،حالیہ الیکشنوں میں اقلیتی کنزرویٹو کو اکثریتی پارٹی میں بدل چکے ہیں جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے، انکی ایک خاص خوبی انہیں دوسرے سیاستدانوں سے ممتاز کرتی ہے، وہ اپنے گونا گوں فرائض منصبی کے باوجود ادبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سر پرستی کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔حلقہ ارباب ذوق کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر طاہر جاوید، جنرل سیکرٹری روبینہ خان،کلچر سیکرٹری فردوس شاہ، صابر رضا ، نغمانہ کنول، لیاقت علی عہد، شارق خان ، عابدہ شیخ، راجہ فاروق ہالینڈ اور دیگر احباب نے کونسلر ندیم احمد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔