روس میں سکول میں اندھادھند فائرنگ، بچوں سمیت 11 ہلاک

May 13, 2021

ماسکو (نیوز ڈیسک ) روس میں سکول میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق روس کے جنوب مغربی شہر کازا ن میں منگل کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔روس کے مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2 مسلح افراد نے سکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام سکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔