عید تعطیلات کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی‘ کیسکو

May 13, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کیلئے انتظامات کرلئے،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عیدالفطر کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق کیسکو نے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ ومرکزی مانیٹرنگ کو ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیا ہے جو24گھنٹے کھلا رہے گا جو صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا ۔ کیسکو پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) چیف انجینئر(آپریشن ڈائریکٹر) کے ماتحت ایگزیکٹوانجینئر کی سربراہی میں تین شفٹوں میں یعنی 24 گھنٹے کام کرے گا جو بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرے گا۔