فواد چوہدری تو پہنچےہوئے بزرگ نکلے: پرویز رشید

May 13, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید کا طنز کے وار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فواد چوہدری تو پہنچےہوئے بزرگ بھی نکلے، کل دن ہی سے واویلا کر رہے تھے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آٹا، چینی اور دوسری بہت سی چیزوں کی طرح تیسواں روزہ بھی چوری ہونے کو ہے۔