چند ماہ میں غیرملکی افواج کا انخلاء مکمل ہو جائے گا: اشرف غنی

May 13, 2021

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں غیر ملکی افواج کا انخلاء مکمل ہو جائے گا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے صدارتی محل کابل میں نمازِ عید ادا کی۔

نمازِ عید کے بعد صدر اشرف غنی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج کا انخلاء عصری تاریخ کا بڑا موقع ہے۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان امن چاہتے ہیں یا تباہی، اپنا مقصد افغان عوام پر واضح کر دیں۔