کون منارہا ہے کیسی عید؟ کس نے کیا پہنا؟

May 13, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ایسے میں ہر خاص و عام شخصیات اپنی عید کی تیاری کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو عید الفطر کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارائیں خوبصورت لباس زیب تن کیے انٹرنیٹ پر خوب جلوے بکھیر رہی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

کچھ دیر قبل صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے ایک دلچسپ، خوبصورت اور رومینٹک ویڈیو اپنے شوہر، اداکار و میزبان دانش تیمور کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔


اس ویڈیو میں ایک گانا بھی سنا جا سکتا ہے کہ جبکہ مزکورہ ویڈیو میں یہ جوری نہایت حسین اور خوشگوار موڈ میںنظر آ رہی ہے۔

دوسری جانب سے سپر ماڈل و سپر استار صبا قمر کی جانب سے بھی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


صباقمر نے اپنے عید کے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا بیان دہراتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اس عید پر نہ جھپیاں ہوں گی اور نہ پپیاں ہوں گی، صرف عید ہی عید ہوگی، آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔‘


اسی سلسلے میں سابق اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے بھی اپنی فیملی کی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔