اٹلی میں پہلی بار ملک کی خفیہ سروس کی سربراہی خاتون کریں گی

May 14, 2021


اٹلی میں پہلی بار ملک کی خفیہ سروس کی سربراہی خاتون کریں گی۔ سفارت کاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایلیزیٹا بیلونی کو اٹلی کی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بیلونی اس سے پہلے وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

ایلیزیٹا بیلونی اب اٹلی کے سیکورٹی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کریں گی۔