کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

May 14, 2021


کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغرب سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔