سونم کپور کی جانب سے عید کی مبارکباد

May 14, 2021

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباددی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ سونم کپور نےاپنی فلم سانوریا کا گانا ’چاند نظر آیا ‘ کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سونم کپور نے لکھا کہ ’میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو عید مبارک ہو ۔‘

سونم کپور کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر اب تک2 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔