عید پر راحت فتح کی مداحوں سے اپیل

May 14, 2021


پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے عید کی چھٹیاں گھر پر گزارنے کی اپیل کردی۔

عیدالفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں راحت فتح نے کورونا ایس او پیز پر بھی توجہ دینے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ عید کی خوشیاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے منائیں۔