حرا مانی کی سسرالیوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر

May 15, 2021

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے سسرال والوں کے ساتھ عید پر گزرے خوبصورت لمحات شیئرکر دیئے۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے سسرال والوں کے ساتھ نئی خوبصور ت تصا ویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ ! میرے سسرال کےخوبصورت اور خوب سیرت لوگ ہیں۔


حرا نے اپنے بیٹے مزمل کی دادی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' مزمل اپنی پیاری دادی امی کے ساتھ '


حرا مانی نےاپنے بیٹوں کی ایک اور تصویرشیئرکی جس میں ان کے بیٹے مزمل اور ابراہیم کچھ بچوں کے ساتھ شرارتیں کرتے نظر آرہے ہیں ۔