متوقع سمندری طوفان، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کئی محکموں میں ایمرجنسی نافذ

May 15, 2021

کراچی میں متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کے پیشِ نظر بلدیہ عظمیٰ کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں سے چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات منہدم ہونے کے خدشات ہیں۔

انھوں نے شہریوں کو ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے میں تبدیل ہوگیا ہے۔