امیر ممالک میں بچوں سے پہلے غریب ممالک میں ویکسینیشن شروع کی جائے, عالمی ادارہ صحت

May 15, 2021


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کرنے سے قبل عالمی سطح پر غریب ممالک میں ویکسینیشن شروع کی جائے، ترقی یافتہ ممالک کوویکسین پروگرام میں کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک اب بچوں اور ٹین ایجر ز کی کورونا ویکسی نیشن کررہے ہیں، جبکہ غریب ممالک بہ مشکل ہی طبی عملے اور غیر محفوظ افراد کیلئے کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کرسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو نوجوان اور صحت مند افراد کی ویکسینیشن کرنے کے بجائے کوویکس گلوبل ویکسین شیئرنگ کو، کورونا خوراکیں عطیہ کرنی چاہیے تاکہ تمام ممالک میں ضرورت مند افراد کوتحفظ دیا جاسکے۔