مختلف علاقوں سے لڑکی کی تشدد شدہ سمیت 7 افراد کی لاشیں ملی

May 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز قائد آباد تھانے کی حدودبسم ﷲ کالونی میں فلیٹ سے 62 سالہ لیاقت علی کی لاش ملی ،متوفی اکیلا رہائش پذیر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوئی ہے، کلفٹن بے نظیر پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا جس کی شناخت اینڈریو ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے ، عیدالفطر کے دوسرے روز بلدیہ جنگل اسکول کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوا پولیس کے مطابق فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 58 سال کے قریب ہے، مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب سے ضعیف العمر شخص کی 3 سے 4 روز پرانی لاش ملی، فوری طور پر وجہ ہلاکت کو تعین نہیں ہو سکا ، شیریں جناح کالونی حمزہ چوک کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، اسٹیل ٹاؤن کے علاقے علی محمد گوٹھ میں گھر سے 38 سالہ کریم بخش کی لاش ملی، لاش چند روز پرانی بتائی جاتی ہے،گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع جھگی سے 13سالہ فاطمہ دختر اعجاز کی لاش ملی، پولیس کے مطابق بچی کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ اپنے چاچا کے ہمراہ رہتی تھی، لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا چاچا اس پر تشدد کرتا تھا، پولیس نے لڑکی کے چاچا سے بھی پوچھ گچھ کی جس پر اس نے کہا کہ بچی بیمار تھی، پولیس نے لڑکی کے چاچا ندیم کو حراست میں لے لیا ہے ۔