مچھر کالونی، دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

May 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری مچھر کالونی گرم گلی کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 25سالہ رفیع اللہ ولد سرورخان کے نام سے ہوئی ہے۔