لیاری ، فلیٹ میں آگ سے سامان خاکستر

May 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولڈ لیاری کھڈہ مارکیٹ شاہ ولی اللہ روڈ پر واقع معینہ آرکیڈ کے فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے سیکھتے ہی دیکھتے سامان کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا گیا،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے آگ پر مکمل قابو پالیا تاہم آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان خاکستر ہوگیا۔