بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر و یکسین لگوانے کا انتظام کیا جائے، لخت حسنین زیدی

May 16, 2021

کراچی(پ ر) فروغ تعلیم مشن کے چیئرمین سید لخت حسنین زیدی نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر ویکسین لگوانے کا انتظام کیا جائے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ بزرگ شہری ویکسی نیشنمراکیز پہنچنے میں تکالیف کا سامنا کرتے ہیں اور ان کو اپنے ہمراہ لانے والے بھی پریشان ہوتے ہیں لہٰذا ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ ان کی رہائش گاہوں پر ویکسین لگانے کا انتظام کریں ۔