ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

May 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نیٹی جیٹی پل پر گاڑی کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ،جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں شناخت 42سالہ عرفان ولد عباس اور 40سالہ احمد ولد عثمان کے نام سے ہوئی ہے،بھینس کالونی شاہ لطیف تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں شناخت 25سالہ رحیم ولد صدیق کے نام سے ہوئی ہے ۔