ابوالحسن اصفحانی روڈ، 2گروپوں میں تصاد م ،9 ا فراد زخمی

May 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفحانی روڈکے قریب واقع رہائشی عمارت میں 2گروپوں میں تنازع کے بعد تصاد م ہوگیا، اس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے آزادانہ طور پر ڈنڈوں اور چھریوں کا استعمال کیا گیا، جھگڑے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس اہلکار بھی موقع پر جود تھے،تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔