مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، الطاف شکور

May 16, 2021

کراچی( اسٹاف رپوٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہا ہے، اسرائیل انتہا پسند اور دہشت گرد ملک ہے، دنیا ساتھ دے نہ دے مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، فلسطین، کشمیر اور برما سمیت تمام ایشوز پر شتر مرغ کی طرح منہ چھپانے سے کچھ نہیں ہوگا، قبلہ اول اور مسلمان بھائی بہنوں کی زندگی کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔