فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی مجرم سے کم نہیں: چوہدری محمد سرور

May 16, 2021

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہمعصوم فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی کسی مجرم سے کم نہیں ہوں گے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ایم این ایز کرامت کھوکھر، راحت امان اللّٰہ، ایم پی ایز امین چوہدری اور ندیم بارا شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سیاست کررہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے والے لیڈر نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کو ملکی برآمدت میں 1.1 ارب ڈالرز کا اضافہ معاشی ترقی کا ثبوت ہے۔

گورنر پنجاب نے آج او آئی سی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے۔