”تم فلسطینیوں کو خاموش نہیں کر سکتے“ ہیوسٹن میں مظاہرہ

May 16, 2021

امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلےکارڈز پر درج نعروں میں سے ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتے“۔

مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء نے فلسطین سے اظہارِیک جہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

ہیوسٹن مظاہرے میں پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے جن میں سے چند یہ تھے کہ ”قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو“، ”فلسطینیوں ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں“، ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کرسکتے“۔