بیت المقدس فلسطینیوں کا، اس پر سمجھوتہ نہیں، سعودی وزیر خارجہ

May 16, 2021


سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے فوری مداخلت کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین ہے، جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں دنیا کو اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔