اسرائیل: عبادت گاہ میں سیٹنگ اسٹینڈ گرگیا، 2 یہودی ہلاک

May 17, 2021

اسرائیل میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی عبادت گاہ میں سیٹنگ اسٹینڈ گرنے سے 2 یہودی ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

10 سے 12 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے وقت عبادت گاہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے ایک عبادت خانے میں اسٹینڈ گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 50 سالہ شخص اور ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہیں جبکہ 157 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔