وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

May 17, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے تمام کیسز اور اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں فلسطین کا معاملے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی امور میں حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔