ہیٹ ویو، الخدمت کے تحت مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم

May 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی تازہ لہر کے باعث ۱لخدمت کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، جن میںنئی کراچی ،نارتھ کراچی ،کورنگی ،نارتھ ناظم آباد بلاک ایل ،لیاری چاکیواڑہ ،کلاکوٹ اور لسبیلہ سمیت شہر کے 10علاقے شامل ہیں، جہاں شہریوں کو پینے کا پانی و ٹھنڈے مشروب کے ساتھ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا ئے گی۔