لبنان کے راکٹ حملے، اسرائیلی توپ خانے کی جوابی کارروائی

May 18, 2021

لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی توپ خانے نے جوابی کارروائی کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے 6 راکٹ فائر کئےگئے لیکن کوئی اسرائیلی حدود پار نہ کرسکا۔

دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں کے باعث اسرائیل کی ایشدود اور ایشکلون بندرگاہوں پر شپنگ معطل ہوگئی۔

سیکریٹری جنرل فلسطینی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ اسرائیل نے یہ بات خفیہ رکھی ہوئی ہے۔