کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، بینا شیخ

May 18, 2021

ٹیلی ویژن اور فیشن انڈسٹری کی معروف فنکارہ بینا شیخ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت شوبزنش انڈسٹری میں پہچان بنارہی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بینا شیخ نے بتایا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے بے تحاشہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا نے فنکاروں کے لیے کامیابی اور شہرت کے نئے راستے کھول دیئے ہیں، ابتدا ہی میں منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

بینا شیخ نے کیا کہ میں لیڈی پولیس انسپکٹر کا کردار کرنا چاہتی ہوں، اس کے لیے خواہ مجھے پولیس کی باقاعدہ تربیت ہی کیوں نہ حاصل کرنی پڑے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رقص کی تربیت اداکاری میں بھی کام آتی ہے۔