اے بی ڈی ویلیئرز کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار

May 18, 2021

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے کرکٹ ساؤتھ افریقا اور سابق کپتان کے درمیان ممکنہ واپسی سے متعلق مذاکرات ہوئے جو ختم ہوگئے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔