دلیپ کمار نے عمرے کی یاد تازہ کردی

May 21, 2021

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے عمرے کے دنوں کی یاد تازہ کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پر جاری عمرے کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 8 برس قبل انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے یہ تصویر لی گئی ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ 2013 کی یادگار آرکائیوز میں سے ایک ہے۔

اداکار نے ہیش ٹیگ ’عمرے‘ کا بھی اپنے ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔

دلیپ کمار کی جانب سے اس خوشگوار یاد کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔