خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے، مریم نواز

May 21, 2021

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد کا مقابلہ اس سوچ سے ہے، جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔