آزادکشمیر کے برفانی علاقوں میں موسم بہار جوبن پر آگئی

May 24, 2021


قدرتی حسن سے مالا مال کشمیر سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا ہے لیکن کورونا لاک ڈاؤن نے اس جنت کو ویران کر کے رکھ دیا ہے۔

کشمیر کے برفانی علاقوں میں موسم بہار اپنے جوبن پر ہے شاخوں کی سروں پر پھوٹتی نوخیز کونپلیں رنگ برنگے پھولوں سے لدی وادیاں پگلتی ہوئی برف سے ٹپکتے پانیوں کےجل ترنگ، آبشاروں کے ردھم پر تھرکتی ندیاں اور چہچہاتے پرندے زمیں پر فردوس بریں کا منظر پیش کر رہے ہیں لیکن کمی ہے تو دیدہ ور سیلانیوں کی جنہیں وبا کے دور ابتلا نے جنت کے نظاروں سے دور کر رکھا ہے۔

سیاحتی مقامات ، سیاحوں کے مہمان خانے مہمانوں کے منتظر ہیں اور کشمیر کی برف پوش وادیوں میں کھلے ہوئے پھول کشمیر کی ان وادیوں میں بہار کے آمد کا اعلان کر رہے ہیں.

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیاحوں نے ابھی تک کشمیر کی ان خوبصورت وادیوں کا رخ نہیں کیا۔