وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا

May 24, 2021

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بھیس بدل کر ڈی سی آفس پشاور کے اچانک دورے کے دوران لائسنس برانچ کے اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

وزیراعلی نے رشوت لینے والے 2 اہلکاروں کومعطل کردیا اور انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں میں شامل ہوکر دفتری امور اور طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہے۔

وزیراعلی نے لائسنس برانچ کےاہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا اور معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں غفلت اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، خود عوام کے درمیان جاکرجائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کروں گا۔