بنگلور(ٹی وی رپورٹ)بھارت میں کورونا پابندیوں سے بچنے کیلئے دولہا نے نجی ایئرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مہمانوں اور فوٹو گرافرز کو ساتھ لے کر مدھورائی سے بنگلور جاتے ہوئے دورانِ پرواز شادی کرلی جبکہ طیارے کے عملے کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نجی ایئرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں پرواز کے دوران شادی کی تمام مقامی رسومات بھی ادا کی گئیں۔