اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ادارے کی واحد وابستگی پاکستان سے ہے، بد عنوانی کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے، ماضی میں جن سے بدعنوانی سے متعلق پوچھنے کا تصور بھی محال تھا نیب کی موجودہ قیادت نے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑ ا کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا اجلاس چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب بلوچستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نے احتساب سب کے لئے پالیسی کے تحت کرپٹ عناصر کے خلاف فرمان اللہ خان، ڈی جی نیب بلوچستان کی زیر نگرانی نیب بلوچستان کی گذشتہ تین سالوں کی کارکردگی کو سراہا۔