حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سینٹرل جیل حیدرآباد میں قتل کیس‘رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ‘ بینک ڈکیتی اور دستی بم کی برآمدگی کے مقدمات میں سینٹرل جیل میں قید ایم کیوایم کے سابق رہنما محمد شریف عرف کالیہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ‘چند ماہ قبل شریف کالیہ کو رینجرز نے حالی تھانے کی حدود سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔