سندھ میں 8 بجتے ہی کورونا ایس او پیز سے جڑی نئی پابندیاں لگنا شروع

May 25, 2021

سندھ میں آٹھ بجتے ہی کورونا وائرس ضوابط (ایس او پیز) سے جڑی نئی پابندیاں لگنا شروع ہوگئیں۔

آج سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کے بغیر ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

نئی پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے جگہ جگہ پر پولیس ناکے لگادیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی نئی پابندیوں کے پیش نظر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

نئے احکامت کے مطابق ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں میں صرف ایک فرد کو ساتھ اجازت ہے۔