ریکوڈیک کیس: اللّٰہ کے فضل سے انصاف کی فتح ہوئی، ارشد ملک

May 25, 2021

قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے ریکوڈیک کیس کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎اللّٰہ کے فضل اور محب وطن پاکستانیوں کی دعاؤں سے انصاف کی فتح ہوئی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی قانونی ٹیم، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل کی انتھک محنت سے کامیابی ملی۔

سی ای او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے قیمتی اثاثے محفوظ ہوگئے، یہ پاکستانیوں کی بہت بڑی جیت ہے۔