پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے: عثمان بزدار

May 26, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہپانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا پورے ملک کو ہے ،سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو اپنے حصے سے ایک بوند بھی زیادہ پانی نہیں مل رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ نے پانی کے مسئلے کو سیاسی بنا کر قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پانی سیاسی نہیں ٹیکنیکل ایشو ہے، مسئلہ ٹیکنیکل طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔