لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

May 26, 2021

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے۔

یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 14 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج لے کر لیہ پہنچیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے لیہ کی ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوں گے۔