19سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کل سے ہوگی

May 26, 2021

ملک بھر میں19سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کی طرف سے منظور کردہ آبادی کیلئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کل سے ہوگی۔

ملک بھر میں 22 مئی سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔