زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر

May 26, 2021

وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمان دفترِخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنر تقرری کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمشنر تقرری کی منظوری دے دی۔

زاہد حفیظ چوہدری اس وقت دفترِخارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔