• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ارنب گوسوامی چیٹ لیک نے بھارتی مکروہ منصوبوں کو مزید بے نقاب کیا ہے، گوسوامی چیٹ بھارتی ہندتوا طرز حکومت اور میڈیا گٹھ جوڑ کا عکاس ہے، بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت پر ہندو برادری نے مظاہرہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں نئے قانون میں سول سروسز کو دیگر بھارتی قوانین سے مترادف کیا گیا،بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو مسترد کیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے، وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترکی ،آذربائیجان اور پاکستانی وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی، ان ممالک کے وزراء خارجہ سہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے، ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت ہر دستخط کیے گئے، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو پاکستانی ہم منصب نے ناگورونوکاراباخ کی فتح پر مبارکباد دی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے راہنما استاد کریم خلیلی نے پاکستان کا دورہ کیا، استاد کریم خلیلی نے وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔


تازہ ترین